کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا ،میجر جنرل بلال اکبر

دہشت گردوں کو ہی نہیں بلکہ ان کو سہولت کاروں کو بھی پکڑیں گے ، ڈی جی رینجرز سندھ کا پراونشل اسکل کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:42

کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا ،میجر جنرل بلال اکبر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا ۔دہشت گردوں کو ہی نہیں بلکہ ان کو سہولت کاروں کو بھی پکڑیں گے ۔ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، صوبائی اوروفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کررہی ہے۔سی پیک منصوبے سے روزگار کے مواقع حاصل ہونگے اور ملک کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ۔

ن خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میںپراونشل اسکل کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں ۔کراچی آپریشن پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گا ۔ ہم صرف دہشت گردوں کو نہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے ۔

(جاری ہے)

میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے بعد تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔شہر میں امن ہوگا تو خوشحالی بھی زیادہ آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، صوبائی اوروفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کررہی ہے۔اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے کام شروع کرچکے ہیں۔سینٹر میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تربیت لے سکیں گے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرسے فارغ ہونے والوں کو نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔دہشت گردی کا شکار افراد کے رشتہ داروں کو اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اقدام وکٹم سپورٹ پروگرام ہے،مختلف حادثات و سانحات کے متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے انہیں مدد فراہم کریں گے۔میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ تیسرا اقدام رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام ہے ،جرائم سے منسلک ہونے کے باوجود وہ افراد جنہوں نے بڑے جرائم نہیں کیے، اصلاحی مراکز میں ان کی اصلاح کریں گے،اصلاحی مرکز کو 30 سی32 بچے جوائن کرچکے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ راچی میں امن قائم ہوگا تو ملک کا امیج بہتر ہوگا۔ کراچی کو اس کی اصل پوزیشن پر لائیں گے جس میں یوتھ کا کردار اہم ہے۔انہوںنے کہا کہ شہر کا امن برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :