مسلسل گھٹتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر پر تشویش ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

نجی شعبہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنا کردار ادا نہیں کر رہا گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ مسلسل گھٹتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر پر تشویش ہے۔ ملک میں نجی شعبہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنا کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال مالیاتی خسارے کو پورا کر لیا جائے گا جبکہ ترقیاتی شعبے میں کسی قسم کی کٹوتی کا امکان نہیں۔

ہماری تمام تر توجہ فلاحی شعبے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت وتعلیم اور شہری سہولیات کے لئے وسائل درکار ہیں۔ بدقسمتی سے ملک میں نجی شعبہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔ گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسلسل 10ویں سہ ماہی ہے جس میں ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور ترسیلات زر جو معیشت کو سہارا دیتے ہیں اس میں بھی کمی کا رجحان جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :