دنیا کے سب سے موٹے شخص کا نیا عالمی ریکارڈ۔ وزن 588 کلو گرام

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 نومبر 2016 22:10

دنیا کے سب سے موٹے شخص کا نیا  عالمی ریکارڈ۔ وزن 588 کلو گرام

دنیا کے سب سے موٹے شخص کا وزن اندازوں سے کہیں زیادہ نکلا۔ اس ماہ کے شروع میں میکسیکو کے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ جوان پیڈرو فرانکو کا وزن 500 کلو گرام ہے۔جوان کو سرجری کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا۔اب ٹسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ جوان کا وزن 92 سٹون 9 پاؤنڈز(588 کلوگرام ) ہے۔ یہ وزن مئی 2014 میں مرنے والے ریکارڈ ہولڈر مانوئل یورائب کے وزن 597 کلوگرام سے کچھ ہی کم ہے۔


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ تین ماہ تک جوان کو خصوصی خوراک دیں گے جس کے بعد اس کی سرجری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے ڈیڑھ سالوں میں وہ جوان کا وزن 76 سے 88 کلوگرام گرام کم کر دیں گے۔
32 سالہ جوان کو اس ماہ کے شروع میں اس وقت شہرت ملی جب اس کی، گھر سے ہسپتال منتقل ہوتے ہوئے ، تصاویر وائرل ہوئیں۔
گٹار کے شوقین جوان نے اس سال جولائی میں لوگوں سے علاج کی اپیل کی تھی، اس کا کہنا تھا کہ اس کا وزن 381 کلو گرام ہو گیا ہے اور وہ چھ سال سے اپنے کمرے سے نہیں نکلا۔


جوان کا کہنا ہے کہ سکول میں بھی اس کا وزن 63.5 کلوگرام تھا تاہم نوجوانی میں ایک حادثے کے بعد اس کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا اور 17 سال کی عمر میں 229 کلوگرام ہوگیا۔
جوان پیڈرو کو امید ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ سے عام لوگوں کی طرح زندگی گزار سکے گا۔

متعلقہ عنوان :