ْحکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،رانا محمد حسن

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

بوریوالا۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) صوبائی سیکرٹری عشر ‘ زکوة و اسپیشل ایجوکیشن رانا محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی اور ضروری سہولیات کے سلسلہ میں کثیر فنڈز مہیا کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال بورے والہ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر اور گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بورے والہ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والہ احمر سہیل کیفی ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہائوسنگ سید ساجد مہدی سلیم ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ماجد علی شاہ ،صدر انجمن بہبودی مریضاں محمد جمیل بھٹی اور سابق ناظم ظفر علی چوہدری ایڈوکیٹ بھی موجود تھے، صوبائی سیکرٹری رانا حسن اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ہونے والے نئے کارڈیک سنٹر ایمرجنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ کے علاوہ ادویات کے سٹور اور زیر تعمیر اپ گریڈیشن منصوبے کا بھی معائنہ کیا ، قبل ازیں انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر اور عظیم آباد میں سنٹر کی ساڑھے تین ایکڑ پر مشتمل نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرک آفیسر بلڈنگ نے انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی، اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کی پرنسپل نادیہ سعید اور اسسٹنٹ حمیرا تسلیم نے زیر تعمیر اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے رہائشی بلاک کے الگ دروازے کھولنے اور ادارے کی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا، صوبائی سیکرٹری نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی اور ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی کو اس سلسلہ میں ضروری اقدامات اور فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :