انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام استقبال ربیع الا ول کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

گوجرانوالہ۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء)انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام استقبال ربیع الا ول کے سلسلہ میں فروغ عشق رسول ؐ مارچ ریلی نکالی گئی، ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے فتومنڈ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ، ریلی سے انجمن طلبہ اسلام کے راہنمائوں چوہدری اقبال ہنجرا،محمد شازب چٹھہ،ارسلان خالد بٹ،نعیم اشرف بٹ،ملک منیر،مہر طارق ،بائو نوید،حافظ غلام مصطفی،دائود مصطفی قاری افضل،عدنان گجر و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام ربیع الاول کے مبارک ماہ کو فروغ عزق رسول ﷺ کے طور پر منا کر نوجوان نسل کو سیرت رسول ؐ اور محبت رسول ؐ کی طرف راغب کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے سیرت رسول ؐ کو اپنانے کی اشد ضروت ہے تاکہ معاشرہ امن و سلامتی ،محبت و اخوت کا گہوارہ بن سکے۔آخر میں اسلام کے فروغ، ملک کی سلامتی امن و امان ،خوشحالی ترقی کے لئے دعا کے ساتھ ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔