ڈی سی اوکا گورنمنٹ سید گرلزہائی سکول کا دورہ، اساتذہ و سٹاف کی حاضری چیک کی

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

گوجرانوالہ۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان کا گورنمنٹ سید گرلزہائی سکول ڈیلٹا روڈ طارق آبادکا اچانک دورہ، اساتذہ و سٹاف کی حاضری چیک کی ،سکول میں دی جانے والی تعلیم کے معیار کوچیک کرنے کے لیے انہوں نے مختلف کلاسزکی طالبات سے انگلش گرائمر ، ریاضی ، جنرل نالج ،سائنس اور دیگر سوالات بھی پوچھے ، طالبات کی بڑی تعداد درست جوابات نہ دے سکی جس پر انہوں نے اساتذہ کو معیار تعلیم کی بہتری پر توجہ دینے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ زیر تعلیم بچوں کو اپنے بچوں کی طرح توجہ دیں ، کم آمدنی والے افراد کے بچے بھی بہتر اور معیاری تعلیم کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے آپکے اور میرے بچے حقدار ہیں ، دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر امان اللہ ، ڈی او بلڈنگز رانا غلام دستگیر ، ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن ملک محمد سلیم بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔