پشین، ضلع گیس بحران شدت اختیار کرگیا،تحصیل برشور گیس کی سہولت سے محروم

سٹی میں پریشر کی شدید کمی کے باعث گھریلوں صارفین کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:48

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،تحصیل برشور گیس کی سہولت سے محروم، سٹی میں پریشر کی شدید کمی کے باعث گھریلوں صارفین کو مشکلات کا سامنا۔موسم سرما کی سردی نے یخ بستہ اور خشک ہواؤں کے ساتھ ساتھ ڈھیرے ڈال دیئے۔

(جاری ہے)

اکسویں صدی میں بھی ڈسٹرکٹ پشین کے تحصیل برشور قدرتی گیس کی سہولت سے مکمل طور پر محروم ہے شہری علاقوں میں صبح اور رات کے وقت گیس پریشر میں شدید کمی آجاتی ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں رات 12بجے کو گیس فراہم کی جاتی جو بلکل نہ ہونے کی برابر ہوتی ہے حسب روایات سردی شروع ہوتے ہی علاقے میں گیس عوام سے منہ پھیر لیتی ہے سردی کی شدید لہر نے عوام کو گھروں میں محصور کر دیا ہے ضلع کے مشرقی و مغربی علاقوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین سوختی لکڑیاں اورکوئلہ مہنگے داموں خرید کر گھریلوں ضروریات پوری کرتے ہیں جبکہ تحصیل پشین کے علاقے تورہ شاہ، کمالزئی ،ملکیار ،ڈب خانزئی اور تحصیل حرمزئی کے کلی علیزئی،سیمزئی شنغرئی سمیت یارو، خانئی بابا،بوستان، کربلا ،ہیکلزئی اور دیگر علاقوں میں ایک طرف سردی اور دوسری طرف گیس پریشر میں شدید کمی نے علاقہ مکینوں کو بڑی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے شدید سردی کی لہر نے مختلف بیماریوں کو جنم دیدی ہے جس سے بچے بوڑھے سب بیمار پڑگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :