جاپان میں مسلم خواتین کیلئے فیشن شو کا اہتمام

فیشن شو میں ماڈلز رنگا رنگ سکارف پہن کر شریک ہوئیں اور ریمپ پر واک کی

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:59

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) جاپان میں ایسے پہلے فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مسلم خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ’حلال ایکسپو‘ کے موقع پر منعقدہ اس فیشن شو کا نام ’مسلمہ فیشن شو‘ رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت ٹوکیو میں دو دن تک جاری رہنے والے اس فیشن شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب سکارف زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔ فیشن شو میں شریک افراد کی جانب سے ان ملبوسات اور سکارفس کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ اس فیشن شو میں میں شریک زیادہ تر برانڈز سنگاپور کے تھے۔ اس فیشن شو کا اہتمام جاپان میں رہنے والی مسلم خواتین کے لیے کیا گیا تھا۔۔