لاہور میں تین روزہ برائیڈل ویک کا آغاز ہو گیا

ڈیزائنرز نے اس بار دلہن کی سکھیوں کے لئے بھی خوبصورت کام والے جوڑوں کی وسیع ورائٹی متعارف کروائی

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:59

لاہور میں تین روزہ برائیڈل ویک کا آغاز ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) لاہور میں برائیڈل ویک کا آغاز ہو گیا ہے۔ رنگارنگ شو تین دن برائیڈل کولیکشن کی خبر دے گا۔ مشرقی موسیقی کی مدھر دھنوں پر عروسی ملبوسات میں ملبوس دلہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے یکے بعد دیگرے ملک بھر کے ڈیزائنرز کی تخلیق کو ریمپ پر پیش کرتے رہے لاہور میں سجنے والے برائیڈل کوٹیور ویک کے پہلے دن شادی کے تمام فنکشنز کے لئے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈیزائنرز نے اس بار دلہن کی سکھیوں کے لئے بھی خوبصورت کام والے جوڑوں کی وسیع ورائٹی متعارف کروائی۔سردی کے موسم کی مناسبت سے شادی کے جوڑوں میں سرخ ویلوٹ، بنارسی اور ریشم پر دبکے، تلے اور ڈائمنڈٹیز کا کام دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرتا رہا۔ مشرقی عروسی ملبوسات کے علاوہ مغربی انداز کی پیوندکاری والے پیسٹل اور کالے رنگ کے ملبوسات پر سنہرا کام بھی توجہ کا مرکز رہا۔ بھاری بھر کم جیولری، ٹرینڈی میک اوور اور ہائی ہیلز سمیت روایتی کھسے بھی پیکج کا حصہ تھے۔۔

متعلقہ عنوان :