قسمت بیگ کا قتل‘ اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان نے تھیٹر سے ہمیشہ کیلئے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

میں اپنی ماں کی قسم کھا کر کہہ رہی ہوں کہ آج کے بعد میں اسٹیج ڈرامہ میں کام نہیں کر وں گی‘میرا یہ فیصلہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد بطور احتجاج ہے اور میں اس پر قائم رہوں گی‘ لاہور میں فنکاروں کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی‘ثوبیہ خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:16

قسمت بیگ کا قتل‘ اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان نے تھیٹر سے ہمیشہ کیلئے الگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) صوبائی درالحکومت میں اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد شوبز فنکاروں میں پر یشانی بڑھنے لگی جبکہ اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان نے تھیٹر سے ہمیشہ کیلئے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ۔ ہفتے کے روز ثوبیہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں فنکاروں کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی اور آئے روز فنکاروں کیساتھ ظلم ہورہا ہے مگر انکو کہیں انصاف نہیں ملتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد میں بہت پر یشان ہوں اور آخر کار میں نے تھیٹر انڈسڑی چھوڑ نے فیصلہ کیا ہے اور آج کے بعد میں ہمیشہ کیلئے اسٹیج انڈسڑی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں تاہم فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کر تی رہوں گی جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ تھیٹر میں واپس تو نہیں آئیں گی تواس پر ثوبیہ خان نے کہا کہ میں اپنی ماں کی قسم کھا کر کہہ رہی ہوں کہ آج کے بعد میں اسٹیج ڈرامہ میں کام نہیں کر وں گی اور میرا یہ فیصلہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد بطور احتجاج ہے اور میں اس پر قائم رہوں گی

متعلقہ عنوان :