ژوب سائبر کرائم کے تحت مقدمے کی اندراج کیلئے ژوب پولیس نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا

سوشل میڈیا سے تمام ثبوت حاصل کر لئے،جعلی اکاونٹس کی تفصیلات کے حوالے سے بھی قانونی چارہ جوئی کی جائیگی

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:36

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ژوب سائبر کرائم کے تحت مقدمے کی اندراج کیلئے ژوب پولیس نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا تفصیلات کے مطابق جمہوری قومی موومنٹ کے چیرمین چیف آف حسن خیل شیرانی شیر حسن شیرانی نے ژوب پولیس کو تحریری درخواست دی ہے کہ ژوب کے بعض افراد نے انکی سوشل میڈیا پر کردار کشی اور عزت نفس مجروح کی ہے درخواست میں نامزد افراد کیخلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے مذکورہ درخواست پر ضروری کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سائیبر قوانین کے تحت مقدمے کی اندراج کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر چیرمین شیر حسن شیرانی نے بتایا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا سے تمام ثبوت حاصل کر لئے ہیں سوشل میڈیا پر موجود جعلی اکاونٹس کی تفصیلات کے حوالے سے بھی قانونی چارہ جوئی کی جائیگی اس حوالے سے اپنے کونسل کے ساتھ قانونی مشاورت جاری ہے

متعلقہ عنوان :