وزیر اعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:31

وزیر اعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔وزیر اعظم نے صدر قربان گلی بردی محمدوف کی دعوت پر ترکمانستان کا دورہ کیا۔اشک آباد میں قیام کے دوران وزیر اعظم نے پائیدار ٹرانسپورٹ سے متعلق پہلی عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان کے صدر نے کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی۔کانفرنس میں حکومتی سربراہان،وزراء،نجی سیکٹر کے سربراہوں،سول سوسائٹی کے رہنمائوں اوراقوام متحدہ کے حکام سمیت 1500شرکاء نے شرکت کی۔کانفرنس میںپائیدار ترقی کیلئے 2030 کے ایجنڈے کے حصول کی غرض سے پائیدار ٹرانسپورٹ کے کردار اور فروغ کے حوالے سے امور زیر بحث لائے گئے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر بات چیت کی۔اسکے علاوہ وزیر اعظم نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :