منتخب نمائندوں کوعوامی مسائل حل کرنے کےاختیارات دیے جائیں۔سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 16:43

منتخب نمائندوں کوعوامی مسائل حل کرنے کےاختیارات دیے جائیں۔سربراہ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ منتخب نمائندوں کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کے اختیارات ہونے چاہئیں۔پی ایس پی کے سربراہ نے آج پارٹی رہنماء عطاکروکے گھرجاکران کے والدکے انتقال پراظہارتعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پران کے ہمراہ مرکزی رہنماء انیس قائمخانی بھی تھے۔مصطفی کمال نے میڈی اسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یابھارت سے تعلقات سے ہمارالینادینانہیں۔ہمیں پاکستانیوں کوجائزحقوقدلوانے کیلئے جدوجہدکرناہے۔پاکستان کاقانون کہتاہے کہ ہرشہری کوجائزحق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کے اختیارات ہونے چاہئیں۔