بھارت کی آزاد کشمیر میں شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری- پاک فوج کا منہ توڑ جواب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 نومبر 2016 13:45

بھارت کی آزاد کشمیر میں شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری- پاک ..

مظفر آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 نومبر۔2016ء) بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے۔ آزاد کشمیر میں شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔بھارت نے محدود جنگ چھیڑ دی۔ بزدل بھارتی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ اس بار اڑی سیکٹر میں گولہ باری اور شیلنگ کی۔ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔

بھارت نے ایل او سی کو میدان جنگ بنا لیا اور تمام جنگی اخلاقیات بھول کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگا۔ بزدل بھارتی فوج نے آج اڑی سیکٹر کو ہدف بنایا۔

(جاری ہے)

مسلسل گولہ باری کی اور فائرنگ کرتے رہے۔ جواب میں پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دیے۔بھارت کی شر انگیزی سے سرحد پر موجود بستیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ شیر کیمپ سیکٹر سے ملحقہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں ، لیکن ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے مکار انڈیا خطے کے امن سے کھیل رہا ہے۔ مسافر بسوں ، ایمبولینس ، نہتے شہریوں اور گھروں کو نشانہ بنا کر ثابت کر رہا ہے کہ مودی سرکار پاگل پن کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :