پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھارتی زائرین نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 26 نومبر 2016 13:45
چکوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 نومبر۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھارتی زائرین نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔تقریباً 200 ہندو زائرین کو بھارت کے مختلف علاقوں سے کٹاس راج مندر28 نومبر کو آنا تھا۔تین روزہ دورے میں ہندو زائرین کو یہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنی تھیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے ہندو زائرین کی آمد کی مناسب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے تصدیق کی کہ ہندو زائرین نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندو زائرین کے دورے کی منسوخی کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارتی زائرین کو ویزے جاری کردیے تھے لیکن ان کی اپنی حکومت نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری خالد علی نے بتایا کہ پاکستان نے 3 ہزار 319 سکھ یاتریوں کو حال ہی میں ویزے جاری کیے تھے تاہم ان میں سے صرف 2008 سکھ پنجا صاحب آئے۔انہوں نے بتایا کہ ہندو یاتری اب فروری میں شیو راتری کے موقع پر کٹاس راج آئیں گے۔واضح رہے کہ ہندو یاتری سال میں دو بار کٹاس راج آتے ہیں، ان کا پہلا دورہ فروری جبکہ دوسرا نومبر میں ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.