اداکار شان کی پرانی فلمیں پورے سال سینما گھروں میں چھائی رہیں

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:15

اداکار شان کی پرانی فلمیں پورے سال سینما گھروں میں چھائی رہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان کی پرانی فلمیں پورے سال سینما گھروں میں چھائی رہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال 2016ء میں اداکار شان کی کوئی بھی نئی فلم ریلیز نہ ہو سکی مگر ان کی پرانی فلمیں سارا سال پرانے سینما گھروں پر راج کرتی رہیں ۔ اب ان کی مزید دو فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئیں جن میں ہدایتکار سنگیتا کی فلم ’’ ضدی راجپوت ‘‘ اور ہدایتکار پرویز رانا کی فلم ’’ پیو بدمعاشاں دا ‘‘ شامل ہیں ۔