فلمسٹار ثناء کی فیشن شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:15

فلمسٹار ثناء کی فیشن شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) فلمسٹار ثناء کی مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، تقریب کے آخر میں نوجوان ماڈلز کو ریمپ پر کیٹ واک کے لئے ٹپس بھی دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرنیشنل کمپنی کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں ملک کی معروف ماڈلز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فلمسٹار ثناء کو خصوصی طور پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جو فیشن شو میں ماڈلز کو عمدہ پرفارمنس پر داد دیتی رہیں ۔ تقریب کے اختتام پر ثناء نے نئی ماڈلز کو ریمپ پر کیٹ واک کرنے کی ٹپس بھی دیں جس پر ماڈلز نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ثناء کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔