مقتولہ اسٹیج اداکارہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کے دوران شدت غم سے ہنی شہزادی اور ندا ملک بے ہوش ہو گئیں

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:00

مقتولہ اسٹیج اداکارہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کے دوران شدت غم سے ہنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) مقتولہ اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کے دوران شدت غم سے ہنی شہزادی اور ندا ملک بے ہوش ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محفل تھیٹر میں پر وڈیوسر ایم اسحاق کی جانب سے لاہور میں قتل ہونیوالی مذکورہ اداکارہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کروائی گئی اس موقعہ پر قسمت بیگ کے ذکر پر اداکارہ سنہری ‘پر یا خان اور آفر ین سمیت دیگر اداکارائیں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہیں جبکہ اس موقعہ وہاں موجود ندا ملک اور ہنی شہزاد ی شدت غم سے بے ہوش ہوگئی جب انکو وہاں موجود فنکاروں نے پانی پلا کر ہوش دلایااور تمام فنکاروں نے قسمت بیگ کی شوبز کیلئے خدمات پر انکو زبر دست خر اج عقیدت پیش کیا ہے ۔