ْنومنتخب امریکی صدر نے اپنی ٹیم میں دو نئے ناموں کا اضافہ کرلیا،کیتھرین اورڈان میگھن شامل

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں دو نئے ناموں کیتھرین ٹرایا میک فرلینڈ اور ڈان میگھن کااضافہ کرلیا ۔امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں2نئے اراکین شامل کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ نئے شامل کیے جانیوالوں میں کیتھرین ٹرایا میک فرلیڈ اور ڈان میگھن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈٹرمپ نے کیتھرین ٹرایامیک فرلینڈکونائب مشیرقومی سلامتی امور نامزد کیا ہے جبکہ وائٹ ہاوس کونسل کی لیے ڈون میگھن کو نامزدکیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ میک فرلینڈ کا تجربہ اور قابلیت ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہوگا۔میک فرلینڈ نکسن،فورڈ اور ریگن انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کونسل کیلیے نامزد ڈان میگھن کی تخلیقی صلاحیتوں،بہترین کردار اورآئینی قوانین کی سمجھ بوجھ کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :