اعتزاز احسن نے بورس جانسن سے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کردی

جمعہ 25 نومبر 2016 22:05

اعتزاز احسن نے بورس جانسن سے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کردی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے برطانوی وزیر خارجہ سے کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کی درخواست کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور اعتزاز احسن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کیساتھ کرکٹ کے معاملات بھی زیرغور رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کا برطانوی وزیر خارجہ سے کہنا تھا کہ خطے میں امن کی بحالی کیلئے کرکٹ کا سہارا لیا جائے کیوں کہ اس سے خطے میں امن بحال ہو سکتا ہے ۔

اعتزاز احسن نے تجویز دی کہ کسی اور ملک کی ٹیم کو شامل کر کے سہ ملکی کرکٹ سیریز کرائی جائے ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :