جہانگیر ترین کی آف شور کمپنی کے معاملے پر ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کروادیا

جمعہ 25 نومبر 2016 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سپریم کورٹ میںپاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی آف شور کمپنی کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جواب داخل کروادیا ہے ۔ جہانگیر ترین کے خلاف آف شور کمپنی اور انکم و زرعی ٹیکس کی مبینہ چوری کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ایف بی آر سے جواب طلب کیا تھا ،ایف بی آر نے جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 2011کی زرعی آمدن میں تضاد پر ریفرنس لا ہور ہا ئی کورٹ میں دائر کیا جائے گا،ایف بی آر کے مطابق جہانگیر ترین کی سال 2010اور 2011کی زرعی آمدن میں تضاد ہیں،جہانگیر ترین نے 2010میں ایف بی آر کو زرعی آمدن ساڑھے 54 کروڑ ظاہر کی،جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن کو 2010کی زرعی آمدن 12کروڑ بتائی،2011میں زرعی آمدن ایف بی آر کو 70کروڑ سے زائدجبکہ الیکشن کمیشن میں16کروڑ ظاہر کی،جہانگیر ترین نے 2010سے 2015گوشواروں میں آف شور کمپنی ظاہر نہیں کی2010کی ، ایف بی آر نے مزید موقف اپنا یا ہے کہ جہانگیر ترین نے زرعی آمدن کے معاملہ پر لا ہور ہا ئی کورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

2011میں ظاہر زرعی آمدن بھی کسی دوسرے ذرائع کی تھی،2011کی زرعی آمدن میں تضاد پر اپیلیٹ اتھارٹی کا فیصلہ لا ہور ہا ئی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔