اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی کا معاملہ، عدالت عظمیٰ میں درخواست کی سماعت 28نومبر کومقرر

جمعہ 25 نومبر 2016 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) اثاثہ جات چھپانے پرعوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی نااہلی کے معاملے پر عدالت عظمیٰ نے درخواست سماعت کیلئے 28نومبر کومقرر کردی ہے ،شیخ رشید کے خلاف درخواست مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے دائر کی تھی ،درخواست پر سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ کرے گا،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات چھپائے ہیں،واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے ملک شکیل اعوان کی درخواست کو خارج کر دیا تھاجس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

متعلقہ عنوان :