شرعی ایپلٹ بنچ ، تنسیخ نکاح سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران پیر افضل عرف افسر شاہ کو نوٹس جاری

جمعہ 25 نومبر 2016 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سپریم کورٹ کے شرعی ایپلٹ بنچ نے خاتون کی مرضی کے بغیر اس سے نکاح کرنے کے حوالے سے تنسیخ نکاح سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران پیر محمد افضل عرف افسر شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی شریعت ایپلٹ بینچ نے تنسیخ نکاح سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران خاتون کے وکیل چوہدری نصیر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جہلم کے جعلی پیر افسر شاہ نے بغیر بتائے نکاح کیا ،نکاح کا مقصد لڑکی کی دولت حاصل کرنا تھاجس پر جسٹس ڈاکٹر خالد نے کہا کہ دلہن کی بغیر مرضی کے نکاح نہیں ہو سکتا ،عدالت دستاویزات اور شواہد کا جائزہ لے کر ہی نکاح سے متعلق فیصلہ کرے گی، نکاح مرضی سے ہوا یا نہیں عدالت فیصلہ کرے گی ،خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیر نے تعویزات کے ذریعے لڑکی کے ذہن پر قابو کیاجس پر جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ امریکہ پلٹ لڑکی کو کوئی کیسے پھسلا سکتا ہے ،جسٹس ڈاکٹر خالد نے کہا کہ پڑھی لکھی49 سالہ خاتون کو کوئی کیسے بغیر بتائے نکاح کرے گابعدازاں عدالت نے درخواست پر پیر محمد افضل عرف افسر شاہ کو نوٹسز جاری کرد یئے اورسماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :