چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28نومبر کو طلب کر لیا

اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے 5ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا

جمعہ 25 نومبر 2016 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28نومبر کو طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے 5ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں خیل نے دو ججز اور تین وکلاء کے نام کمیشن کو ارسال کئے ہیںدو سیشن ججز محمد بشیر اور محمد ایوب مروت جبکہ تین وکلاء عمر فاروق،مزمل خان اور میاں حسین کے ناموں پر غور ہوگا۔کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ججزکو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائیگااسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب مینگل کو مستقل کرنے پر غور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :