کوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی کا افتخار چوہدری کے چھوٹے بھائی اسرار رانا کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعہ 25 نومبر 2016 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) مسلم لیگی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے چھوٹے بھائی اسرار رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

(جاری ہے)

اٹلی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ انہیں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بھائی کے انتقال پر بے حد افسوس ہوا ہے کیونکہ وہ سرکاری دورے پر بیرون ملک ہیں اگر وہ ملک میں موجود ہوتے تو وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گھر پر جاکر تعزیت کرتے تاہم وہ جب بھی ملک واپس آئیں گے تو افتخار محمد چوہدری سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے پاس جائیں گے۔ اُنہوں نے دُعا کی کہ الله تعالیٰ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔