صدرمملکت سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقات

صدر نے مدت ملازمت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پرمبارکباددی

جمعہ 25 نومبر 2016 22:06

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) صدرمملکت ممنون حسین سے سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی ہے ۔صدرمملکت نے آرمی چیف کو اپنی مدت ملازمت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پرمبارکباددی۔گزشتہ شب ایوان صدراسلام آبادمیں صدرمملکت ممنون حسین سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی اور بعدازاں ملاقات میں سروسزچیف،وفاقی وزراء ،قومی سلامتی کے مشیر،لفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ کے علاوہ دیگرحکام بھی شریک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے آرمی چیف کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کی کامیاب حکمت عملی کے اقدام کوسراہتے ہوئے ملک سے انسداددہشتگردی اوربدامنی کے خاتمے کیلئے ان کے پیشہ وارانہ کردارکی تعریف کی ۔آرمی چیف نے صدرمملکت ممنون حسین کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے پر شکریہ اداکیا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل سمیت نیول چیف ،ایڈمرل ذکاء اللہ ،ائیرچیف مارشل سہیل امان ، قومی سلامتی کے مشیرناصرجنجوعہ ،وفاقی وزیراسحاق ڈار،وفاقی راناتنویر،وفاقی وزیرسفیران عبدالقادربلوچ سمیت دیگر کا ایوان صدرآمدپرپرتپاک استقبال کیاگیا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :