راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا ماہانہ اجلاس

2016-17کیلئے کنٹونمنٹ ہسپتال کی کینٹین کی بولی منسوخ ،میڈیکل کالج کے قیام، میٹرک پاس سینٹری سپروائزر ز کی ترقی،عارضی ملازمین کی ملازمت میں توسیع اورواٹر سپلائی مرمت کی 14 سکیموں سمیت متعددامور کی منظوری

جمعہ 25 نومبر 2016 22:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے سال2016-17کے لئے کنٹونمنٹ ہسپتال کی کینٹین کی بولی منسوخ کرنے کے ساتھ راولپنڈی کینٹ میں میڈیکل کالج کے قیام، میٹرک پاس سینٹری سپروائزر وں کی گریڈ(7) میں ترقی،عارضی ملازمین کی ملازمت میں توسیع اورواٹر سپلائی مرمت کی 14 سکیموں سمیت متعددامور کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں دی گئی اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ ،چیف ایگزیکٹو افسرڈاکٹر صائمہ شاہ ،ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر عمر معصوم وزیراور اسسٹنٹ سیکرٹری قیصر محمود سمیت تمام منتخب اراکین نے شرکت کی جس میں 75 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ماہانہ اکائونٹس و سینٹری رپورٹ کی توثیق،ماہانہ مختلف ٹیکس مدات میں واجبات کی تفصیل ، ہائرنگ کے متعلق باقاعدہ پالیسی و ہائرنگ برائے ملازمین کی منظوری ،اعلیٰ تعلیم (M.Phil) کی ڈگری حاصل کرنے والے ملازمین کے لئے خصوصی الائونس ،میڑک پاس سینٹری سپروائزر وں کو گریڈ(7) میں ترقی،عارضی ملازمین ، اساتذہ ، میڈیکل افسران کی ملازمت میں توسیع ،ریزرو ِرول 9 کنٹونمنٹ سرونٹ رولز 1954 کے تحت ملازمین کی تقرری کی پالیسی کی منظوری ،تعمیر و مرمت کے مختلف عوامی منصوبوں کی فنڈز کی دستیابی سے مشروط منظوری،مال روڈ بالمقابل کنٹونمنٹ بورڈ دفتر پر اوور ہیڈ پُل کی تنصیب،واٹر سپلائی کی مرمت کی 14 سکیموں کی منظوری، ٹرانسفارمر، موٹر،ٹیوب ویل وغیرہ کی مرمت کے لئے آمدہ نرخوں کی منظوری ،کینٹ بورڈایکٹ 1924کی دفعہ 76کے تحت 11 کیسوں کے مخصوص عرصہ کے لیے ٹیکس میں رعایت، غربت کی بنا پر کینٹ ایکٹ 1924کی دفعہ 100 کے تحت02 کیسوں کی منظوری، مختلف جائیدادوں کی منتقلی کی منظوری ،کینٹ ایکٹ 1924 کی دفعہ 71 کے تحت نظر ثانی کی گئی ٹیکس تشخیص اور نوٹس کے اجرا کے معاملہ پر مفصل بحث کی گئی اسی طرح کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی کینٹین کے ٹھیکہ برائے سال 2016-17 پر غور کے بعد بولی کو نا منظور کردیا گیاتاکہ ہسپتال میں جاری مرمت و ترقیاتی کام میں رکاوٹ نہ ہو البتہ بعداز تکمیل مرمت ،ترقیاتی کام کا ٹھیکہ موخر کر دیا گیا اسی طرح میوٹیشن کے 4 کیس کی منظور ی ،تجویز ری کلاسیفیکیشن قطعہ اراضی (کاب لائن )مسترد کر دی گئی جبکہ اسی طرح کی تجویز برائے نوگزہ روڈ منظوری کی گئی،سب ڈویژن کیسوں کی منظوری ،اولڈ گرانٹ جائیداد کی ریگولر لیزپر منتقلی کی منظوری ،عمارات کی تعمیر کیلئے مرمت میں توسیع ،رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کے 129 نقشوں کی منظوری ،جرمانہ کی بنیاد پر نقشہ جات کی منظوری،بلڈنگ بائی لاز کی منظوری کے معاملہ پر بحث کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سی سی ای فرید الاسلام اراکین کوبریفنگ دینگے جس کے بعد منظور ی کیلئے مقررہ بورڈ کے سامنے رکھا جائے گا اسی طرح کمرشلائزیشن فیس کی منسوخی کو صرف رہائشی جائیدادکی کمرشل منتقلی تک محدود کیا گیا جبکہ راحت کالونی نالہ کی دیوار کے لیے ٹینڈر کی منظوری ،راولپنڈی کینٹ میں میڈیکل کالج کا قیام ،کینٹ بورڈ کی وارڈوں میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور نئی تنصیب کی منظوری دی گئی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :