روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں‘ احسن اقبال
روس کی سی پیک میں شمولیت چین کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی‘گوادر کا انتظام ایک چینی کمپنی کے پاس ہے ‘ گوادر کوئی فوجی بندرگاہ نہیں بلکہ ایک خالصتاتجارتی بندرگاہ ہے‘لہذا روس کی درخواست پر کوئی بھی فیصلہ چین کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعہ 25 نومبر 2016 22:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں‘ روس کی سی پیک میں شمولیت چین کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے گوادر بندر گاہ کے حوالے سے کہا کہ گوادر کا انتظام ایک چینی کمپنی کے پاس ہے اور یہ کہ گوادر کوئی فوجی بندرگاہ نہیں بلکہ ایک خالصتا تجارتی بندرگاہ ہے۔
روس کی گوادر رپورٹ کو تجارتی مقصد کے لیے استعمال کرنے اور اس بندرگاہ کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی کے بارے میں احسن اقبال نے کہا کہ گوادر بندرگاہ چونکہ ایک چینی کمپنی کے زیر انتظام ہے ،لہذا روس کی درخواست پر کوئی بھی فیصلہ چین کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.