ملتان ‘پولیس کی کاروائی ‘4جواری گرفتار ‘ دائو پر لگے ایک لاکھ 37ہزار روپے بھی برآمد

جمعہ 25 نومبر 2016 22:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) ملتان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4جواریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ جواریوں سے دائو پر لگے ایک لاکھ 37ہزار روپے بھی برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقسٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی کینٹ سیف اللہ خان خٹک کی زیر نگرانی SDPO سلیم نیازی اور SHOتھانہ قطب پور سعید سیال سب انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ تاش پر کھیلنے والے جواریوں کو گرفتار کر لیا۔جواریوں سے دائو پر لگی وٹک رقم 1,37,500/- روپے برآمد کر لی۔ جواریوں کے خلاف مقدمہ نمبر 795/16 بجرم 5/7/78 گیمبلر ایکٹ تھانہ قطب پور میں درج کردیا گیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے پولیس کی اس کاروائی پر سراہا اور ان کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :