ملتان میٹرو بس روٹ مدنی چوک پر موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کے لئے سٹیل برج کے ڈیزائن کے منظوری دیدی گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 22:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) ملتان میٹرو بس روٹ مدنی چوک پر موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کے لئے سٹیل برج کے ڈیزائن کے منظوری دے دی گئی ہے۔یہ برج پاکستان میں اپنی طرز کا منفرد پل ہوگا۔ڈیزائن کے مطابق برج کی لمبائی315میٹر، اونچائی5.8میٹر اور چوڑائی4میٹر ہوگی۔یہ چوڑائی13فٹ سے زائد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

برج کا تمام سٹرکچر سٹیل پر مشتمل ہوگا جبکہ اس پر موٹرسائیکلوں کے لئے راستے کا ڈیک کنکریٹ سے تعمیر کیا جائے گا۔

سٹیل برج کے لئے ریمپ ایک سائیڈ کی سروس روڈ سے ’’یو‘‘ کی شکل میں اٹھایا جائے گا اور دوسری سائیڈ کی سروس روڈ پر اتار دیا جائے گا۔برج اور ریمپ کی تعمیر چند یوم میں شروع کردی جائے گی۔اس کے علاوہ بہادر چوک بوسن روڈ پر ٹریفک سگنل لگایا جائے گا۔اس مقام پر ٹریفک کو ترتیب میں رکھنے کے لئے لین مارکنگ کی جائے گی اور بڑی کیٹس آئیز لگائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :