جامعہ سندھ جام شورو، اسکالر تہنیت نازکا فائنل ایم فل سیمینار پیرکو ہوگا

جمعہ 25 نومبر 2016 21:53

حیدرآباد25نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زوالوجی شعبے کی اسکالر تہنیت نازکا فائنل ایم فل سیمینار پیر 28 نومبر کو صبح 9 بجے ڈین نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوگا اس موقع پر اسکالر کی سپروائیزرز پروفیسر ڈاکٹر نسرین میمن بھی موجود ہونگی نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :