جامعہ سندھ جام شورو، سالانہ امتحانات 2016ء فارم جمع کروانے کی لیٹ فی تاریخ میں توسع

جمعہ 25 نومبر 2016 21:52

حیدرآباد25نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم سالانہ امتحانات کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام، بی ایس سی، بی ایس سی ہوم اکنامکس، پارٹ دوم اور ایم اے فائنل (فریش و فیلوور امیدوار) کے سالانہ امتحانات 2016ء کے لیے فارم جمع کروانے کی تاریخ 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ 10 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ناظم سالانہ امتحان کے دفتر سے چالان حاصل کرکے سندھ یونیورسٹی علامہ آئی آئی قاضی کیمپس جام شورو میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ میں اپنی امتحانی فی جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :