ْجامعہ سندھ جام شورو، وجیلنس ٹیم کا جامعہ سے ملحقہ مختلف سرکاری کالجز میں امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 25 نومبر 2016 21:51

حیدرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی، پروفیسر امید علی رند اور ناظم سالانہ امتحانات غلام مرتضیٰ سیال پر مشتمل وجیلنس ٹیم نے جامعہ سے ملحقہ مختلف سرکاری کالجز میں جاری بی اے، بی کام، بی ایس سی، بی ایس سی ہوم اکنامکس، پارٹ اول اور ایم اے (پریویس) کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانات کے سلسلے میں کالج انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات، امتحانات کے معیار و ماحول کا جائزہ لیا۔

ٹیم کی جانب سے مجموعی طور پر امتحانات کے ماحول و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ 41 طلباء کو کاپی کیس کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں 20 طلباء کو کاپی کیس کیا گیا، جبکہ اصلی امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے ایک غیر متعلقہ شخص کو پکڑا گیا، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں 4 امیدوار کاپی کیس، گورنمنٹ بوائز کالج مٹیاری میں 5، گورنمنٹ بوائز کالج بھٹ شاہ میں 4، گورنمنٹ اسلامیہ کالج ہالا میں 16 اور گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج ہالا میں ایک امیدوار کو کاپی کیس کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وجیلنس ٹیم کے ممبران نے کہا کہ مختلف کالجز میں ہزاروں کی تعداد میں امیدوار امتحان دیتے ہیں اور ان میں سے کچھ امیدوار نقل کی طرف رجحان رکھتے ہیں، جبکہ امیدواروں کی اکثریت محنت، ایمانداری اور شائستگی سے امتحان دے رہی ہے، جو ہمت افزاء بات ہے۔

متعلقہ عنوان :