سندھ بورڈ آ ف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ کی بورڈ میں وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے چھاپہ مارنے سے متعلق خبر کی تردید

15روز قبل بھرتیوں ،دیگر معاملات سے متعلق وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے ریکارڈ طلب کیا تھا جو اُنہیں مہیا کردیا گیا ہے، چیئرمین قاضی عارف سے متعلق انسپکشن ٹیم نے کوئی ریکارڈ طلب کیا نہ ہی ریکارڈ ضبط کیا ہے ، خبرمیں کوئی صداقت نہیں ، ڈاکٹرمسروراحمدشیخ

جمعہ 25 نومبر 2016 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ نے پرنٹ میڈیا میں آنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی انسپکیشن ٹیم نے بورڈ میں کوئی چھاپہ نہیں مارا اور نہ ہی ریکارڈ تحویل میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خبر میں بھی صداقت نہیں کہ قاضی عارف سے متعلق کسی قسم کا ریکارڈ مانگا گیا یا ضبط کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بے بنیاد خبر سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا چیف منسٹر انسپیکشن ، انکوائی اینڈ ایمپلیمنٹیش ٹیم ( سی ایم آئی ٹی ) کی جانب سے 15روز قبل بھرتیوں اور دیگر معاملات سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا جو اُنہیں مہیا کردیا گیا ہے اُن ریکارڈ میں سے بھی بہت سا ریکارڈ انسپکیشن ٹیم واپس کر چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاضی عارف سے متعلق خبر بے بنیاد ہے انسپیکشن ٹیم نے قاضی عارف سے متعلق کوئی ریکارڈ نہ ہی مانگا اور نہ ہی تحویل میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ خبر کی صداقت سے متعلق میڈیا کو چاہیے کہ وہ پہلے خبر کی تصدیق کرے پھر چلائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے بورڈ میں کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :