واٹربورڈ نے جماعت اسلامی کے سندھ ورکرز کنونشن میں فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے

اجتماع میں شہریوں کی شرکت کے پیش نظر ان کی سہولت کے لیئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، ایم ڈی واٹربورڈ

جمعہ 25 نومبر 2016 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی خصوصی ہدایت پر واٹربورڈ نے آج سے شروع ہونے والے جماعت اسلامی کے سندھ ورکرز کنونشن میں فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،اجتماع میں شہریوں کی شرکت کے پیش نظر ان کی سہولت کے لیئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی جبکہ سیوریج کی نکاسی کے لئے افرادی قوت اور مشینری فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ سے شروع ہونے والے دو روزہ سندھ کنونشن کے مقام کا معائنہ اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر عبدالوہاب ،نائب جزل سیکریٹری انجینئر عبدالعزیز ،منیب الرحمن ، مزدور رہنما خالد خان ،واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام قادر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے رفقاء کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ کی کنونشن کے مقام آمد پرانہیں خوش آمدید کہا اور انہیں سندھ ورکرز کنونشن کے انعقاد سے متعلق کئے گئے انتظامات سے آگاہی فراہم کی،انہوں نے کہا کہ کنونشن میں شہری بھی کی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ،بعدازاں انہوں نے کنونشن کے مقام کا تفصیلی دورہ بھی کرایا ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت ہے کہ کنونشن کے مقام پر شرکاء کے لئے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ان کی ہی ہدایت پر وہ اپنے ادارے کے دیگر افسران کے ساتھ یہاں آئے ہیں ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ کنونشن کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے فول پروف انتظامات کرے گا ، کنونشن کے شرکاء کیلئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی جبکہ نکاسی آب کے لئے سیور کلیننگ مشینیں فراہم کی جائیں گی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ بیت الخلا اور وضو خانہ کے پانی کے نکاسی سہل بنانے کیلئے کم از کم 20ہیلتھ ورکرز تعینات کئے جائیں گے ،انہوں نے واٹربورڈ کے ٹینکرز اینڈ ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج ایگزیکیٹو انجینئر تابش رضا حسنین کو روزانہ ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ سیورکلیننگ مشینوں کے لئے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر علی احمد کو ضروری ہدایات دیں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے فراہمی ونکاسی آب کے بہتر انتظامات اور کنونشن کے منتظمین سے فوری و موثر رابطہ کے لئے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام قادر عباس کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، بعد ازں ایم ڈی واٹربورڈ کنونشن کے انتظامات میں مصروف کارکنان اور عہدیداران کے پاس گئے اور ان سے فرداً فرداًملاقات کی ،امیر جماعت اسلامی نے ان کی اجتماع گاہ آمد پر اور فراہمی ونکاسی آب کے معقول انتظامات کے احکامات جاری کرنے پر صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ اور ایم ڈی واٹربورڈ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :