خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں میں پی کی72(بکا خیل)کو تحصیل کا درجہ دے دیا

جمعہ 25 نومبر 2016 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں میں پی کی72(بکا خیل)کو تحصیل کا درجہ دے دیا ہے۔ تحصیل کا درجہ حاصل کرنے والے علاقے میںدو قانون گو سرکلزغربی اورخواجہ مد ہو ںگے جبکہ 13یونین کونسلز ،19پٹوار حلقے اور55مواضعات شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ تحصیل کی یونین کونسلز میں ھندی خیل،جانی خیل،تختی خیل،بکا خیل نورر، ماندیو،ممبتی برکزئی،میٹھاخیل، ماماخیل، حیودلنڈی ڈاک،دائود شاہ،ممش خیل اور محمد خیل وزیر شامل ہیں جبکہ ان پٹوار حلقوں میں محمد خیل وزیر 1،محمد خیل وزیرII،دائود شاہ،بکا خیل وزیر،ہند خیل وزیر،جانی خیل مشترکہ،دائود شاہ، میٹھا خیل،ممیش خیل،ممبتی بارکزئی،میربازبارکزئی،مندیو،شاہ دیو، نورر1، نوررII،مما خیل،ہیود خاص،درداریز،لنڈی ڈاک اور مواضعات میں محمد خیل وزیرI،محمد خیل وزیرII،تختی خیل وزیر،بکا خیل وزیر، لنڈی ڈاک گل بدین،لنڈی ڈاک مندیو،لنڈی ڈاک مدک وزیر،ہند خیل وزیر،ملک شاہی،ایدیا خیل،جانی خیل مشترکہ، دائود شاہ،لدھا خیل مشر دائود شاہ،بوزی خیل،گڑھی سیدان،میٹھا خیل خان صوبہ،میٹھا خیل ملک،میٹھا خیل سمند،لوچی خیل عباس،داد کچکوٹ،لوچی خیل،تیمور شاہ،شاہ جہان وزیر،فتح خیل سرور،فتح خیل فیروز،کنگرلرمست،کنگرجان بہادر،لوچی خیل فضل شاہ،ممش خیل ناگوری،ممش خیل سادت،ممبتی بارکزئی، میر باز بارکزئی ،زنڈہ غیبی،ٹپتی غلام قادرمندیو، شاہ دیو،نوررI،نوررII،ماما خیل،حسن خیل شاہ دیو،ہیود خاص،درداریز،لنڈی ڈاک شاہ نجیب ،لنڈی ڈاک ماما خیل،لنڈی ڈاک بارکزئی،لنڈی ڈاک ممش خیل،لنڈی ڈاک خواجہ مد،لنڈی ڈاک خان صوبہ،لنڈی ڈاک سردی خیل،لنڈی ڈاک ممت وزیر،لنڈی ڈاک ملتانی،لنڈی ڈاک لیووٹ وزیر،لنڈی ڈاک ہیود وزیر،لنڈی نعمت غر اورلنڈی ڈاک بازید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان بورڈ ا ٓف ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :