ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرکاری اراضی پرقبضہ کروانے کے الزام میں ٹی ایم اے کاملازم معطل

جمعہ 25 نومبر 2016 21:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)رشوت لیکر سرکاری اراضی پرقبضہ کروانے کے الزام میں ٹی ایم اے ملازم کومعطل کرکے ڈی سی او ٹوبہ نے کیس محکمہ انٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ،ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ملازم محمد یوسف نے مبینہ طور پر رقم وصول کرکے ہائوسنگ کالونی سے ملحقہ ٹی ایم اے کی ملکیت اراضی پر ایک شہری کو قبضہ کروا رکھا تھا ،اور وہاں تعمیرات کی ہوئی تھیں ،جس کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر ای ڈی او فنانس نے انکوائری کرکے ڈی سی او عامر اعجاز اکبر کو مذکورہ ملازم کے خلاف الزام ثابت ہونے کی رپورٹ دی ،جس پر ڈی سی او نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کو اسکے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ،جبکہ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے احمد خاور شہزاد نے ٹی ایم اے ملازم محمد یوسف کو نوکری سے معطل کرکے محکمہ انٹی کرپشن کو اسکے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے چھٹی ارسال کردی ۔