متعلقہ افسران کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے ہر صورت مدد فراہم کریں ،ڈی سی او

جمعہ 25 نومبر 2016 21:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) حکومت پنجاب کی طر ف سے کا شتکاروںکودئیے جانے والے زرعی آلات سمیت دیگر منصوبہ جات پر بھر پور توجہ دی جائے تاکہ کاشتکار ان منصوبوں سے بھرپور مستفید ہوسکیں ،ڈی سی اوعامر اعجاز اکبر نے کہا ہے نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ،ڈی او واٹر مینجمنٹ شبیر احمد، چوہدری ریاض الحق ،ڈی او لائیو سٹاک اختر غلام مصطفی سمیت محکمہ زراعت کے ضلعی افسران ،کمرشل بنکوں کے نمائندگان، کاشتکاراور کھادو زرعی ادویات کمپنیوں کے ڈیلرز موجود تھے، ڈی سی اونے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے ہر صورت مدد فراہم کریں ، تاکہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے کاشتکاران مستفید ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری زرعی ادویات و کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کاحکومتی خوا ب شرمندہ تعبیر ہو سکے ، ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر چوہدری ریاض الحق نے اجلاس میں بتایا کہ گوگیرہ برانچ میں پانی کی کمی کے باعث گندم کی کاشت متاثر ہورہی ہے جس پر ڈی سی او نے ای ڈی او زراعت کو ہدایت کی کہ اس معاملہ کی خود مانیٹرنگ کریں ،بعد ازاں ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی اربوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سٹرکوں اور شہریوں کی جان مال کے تحفظ کی پاسداری کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے ، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق،سیکرٹری آرٹی اے میاں محمد عرفان ،ٹی اوآر ٹی ایم اے محمد جمیل اور ضلع بھر کے گڈز مالکان سمیت ڈرائیور ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈی سی او نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈی سی او نے کہا کہ کھیتوں سے گنا کانٹا جات اور شوگرملز تک لے جانے والی تمام ٹریکٹرز ٹرالیوں کے ڈرائیورز اور مالکان اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کرشنگ سیزن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کے آگے پیچھے چمکیلی پلیٹس ریفلیکٹرز اور گنا کے چاروں طرف چمکیلی پٹی ضرور لگائیں اور کمرشل گاڑیوں کے لئے ایکسل کے مطابق وزن کی مقررہ حد میں رہیں ، عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ حکومت کے منظور شدہ کانٹوں سے وزن کروائیں ،انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اور چیکنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے و سزا کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئے جائیں۔