کراچی، پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں کیبن کریو کی پاسنگ آئوٹ تقریب

حفاظتی امور،ابتدائی طبی امداد، کسٹمر کیئر سمیت مختلف امورکے متعلق پی آئی اے کے ATR اور ایئر بس A-320 طیاروں کی ٹریننگ دی گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پی آئی اے کیبن کریو کے 375 ویں گروپ کی پاسنگ آئوٹ تقریب پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ تھے۔ 15 نئی بھرتی ہونے والی ایئر ہوسٹسز نے 12 ہفتے کے ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی جس کے دوران انہیں حفاظتی امور،ابتدائی طبی امداد، کسٹمر کیئر سمیت مختلف امورکے متعلق پی آئی اے کے ATR اور ایئر بس A-320 طیاروں کی ٹریننگ دی گئی۔

بعد میں ان میں سے کچھ کو مختصر تر بیتی کورسز کے بعد ایئر بس A-330 طیاروں پر بھی تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں جاری مختلف تربیتی کورسز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت 54 ٹرینی بھی کیبن کریو کی ابتدائی تربیتی کورس مکمل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پی آئی اے کے دوسرے شعبوں کے ملازمین جن میں پائلٹس اور انجینئرز بھی شامل ہیں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تربیت مکمل کرنے والی ایئر ہوسٹسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قومی ایئرلائن کا مستقبل ہیں اور اس کی نمائندگی کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار بھی ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آپ کو مسافروں کی خدمات کے اعلیٰ معیار کوبرقرار رکھنا اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ بعد میں انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والی ائر ہوسٹسز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ، پاس آئوٹ ہونے والی ہوسٹسز کے اہل خانہ اور ٹریننگ سینٹر کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ #

متعلقہ عنوان :