لاہور،سکھ چین پولو کپ کا چوتھا روز

بلیک ہارس پینٹس /سفایئر کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ ڈبلیو کائوچر کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 25 نومبر 2016 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سکھ چین پولو کپ کے چوتھے روز بلیک ہارس پینٹس /سفایئر کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ ڈبلیو کائوچر کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ہارنے والی ٹیم سب سڈری فائنل کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سکھ چین پولو کپ 2016ء میں بلیک ہارس پینٹس /سفایئر اور ایچ ڈبلیو کائوچر کے درمیان پول بی کا زبردست میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اعظم حیات نون، ثاقب خان خاکوانی ، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب، ممبران اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میچ بہت زبردست ہوا تیمور مواز خان نے ایچ ڈبلیو کائوچر کی طرف سے پہلے چکر میں گول سکور کردیا جسے چند ہی منٹ بعد حسام علی حیدر نے بلیک ہارس پینٹس /سفایئر کی طرف سے برابر کردیا۔ اسی طرح آخری چکر کے اختتامی لمحات تک دونوں ٹیمیں 5-5 گول سے برابر تھا اختتامی لمحات میں بلیک ہارس پینٹس /سفایئر کی طرف سے بابرمنوں نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ اس طرح فائنل بلیک ہارس پینٹس /سفایئر اور سکھ چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :