لاہور، ڈارہاکی اکیڈمی کی انڈر 18 ٹیم نے ملائیشیا میں راجہ اشمان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پول میچ میں سکھاما پیرک کی ٹیم کو 4-1 سے شکست دیدی

جمعہ 25 نومبر 2016 20:48

لاہور، ڈارہاکی اکیڈمی کی انڈر 18 ٹیم نے ملائیشیا میں راجہ اشمان ہاکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) ڈارہاکی اکیڈمی کی انڈر 18 ٹیم نے ملائیشیا میں راجہ اشمان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پول میچ میں سکھاما پیرک کی ٹیم کو 4-1 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ڈار ہاکی اکیڈمی کی ٹیم ملائیشیا کے شہراپوہ میں جونیئر کلب ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے موجود ہے۔ٹیم نے پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے اور تیسرے میچ میں مسلسل فتوحات حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

تیسرے لیگ میچ میں ٹیم نے مضبوط سکھاما پیرک کی ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دی۔ ڈار ہاکی اکیڈمی کی طرف سے علی عزیز، عثمان، وسیم اکرم، مبشر نے گول سکور کیا جبکہ سکھاما پیرک کی طرف سے لقمان نے گول سکور کیا۔شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد لڑکوں نے بھرپور محنت کی اور باقی ماندہ میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ جیت کر دیارغیر میں پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :