اداکارہ قسمت بیگ کو گیارہ گولیاں لگیں، پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ

جمعہ 25 نومبر 2016 20:22

اداکارہ قسمت بیگ کو گیارہ گولیاں لگیں،  پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) سٹیج کی معروف اداکارہ قسمت بیگ کو جمعرات کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا زخمی قسمت بیگ کو 11گولیاں لگیں پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق شریان میں لگنے والی گولی اس کی موت کا سبب بنی متوفیہ سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کی والدہ فائزہ بیگم نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے پوسٹمارٹم کروانے کے لئے قسمت بیگ کے اہل خانہ کو کئی گھنٹے خوار ہونے کے بعد ابتدائی رپورٹ حاصل ہوئی ہے جس کے مطابق ٹانگوں کے دائیں بائیں لگنے والی گولیوں کے علاوہ شریان میں لگنے والی گولی موت کا باعث بنی ہے گزشتہ روز متوفیہ قسمت بیگ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مغل پورہ قبرستان میں بعدازنماز عشاء سپرد خاک کردیا گیا۔

(سعید)