پاکستان سپر لیگ ، انڈین پریمئر لیگ کی ٹیمیں مستقبل میں آمنے سامنے آنیکاامکان پیدا ہوگیا

جمعہ 25 نومبر 2016 19:42

پاکستان سپر لیگ ، انڈین پریمئر لیگ کی ٹیمیں مستقبل میں آمنے سامنے آنیکاامکان ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) دنیا کے دو بڑی ٹونٹی ٹونٹی لیگز ،پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمئر لیگ کی ٹیمیں مستقبل میں آمنے سامنے آنے کاامکان پیدا ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر سے ملاقات میں انہیں پاکستان سپر لیگ اور انڈیز پریمئر لیگ کی ٹیموں کے مابین نیوٹرل مقام پر میچ کروانے کی پیشکش کی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ انو راگ ٹھاکر سے ملاقات فائدہ مند رہی اور اس ضمن میں 17دسمبر کو وہ ایک بار پھر سری لنکا میں ان سے ملاقات کریں گے ۔