راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،11ملزمان گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2016 19:44

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد ریاض سے 230گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے راجہ معاذ سے 105گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے نعمان خرم سے 1230گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے ذوالفقار سے 05بوتل شراب، تھانہ آراے بازار پولیس نے ناصر عباس اورتنویر کو نشہ کی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے وقار حسین شاہ سے 01عدد پستول30بور معہ 06روند اور عبدالقدیر ، طلعت ، عاطف محمود اور مکھن خان سے چوری شدہ لکڑی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :