راولپنڈی پولیس نے ایک ہفتہ میں 07 اشتہاریوں سمیت 83ملزمان کو گرفتار کیا

جمعہ 25 نومبر 2016 19:44

راولپنڈی پولیس نے ایک ہفتہ میں 07 اشتہاریوں سمیت 83ملزمان کو گرفتار کیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں 07انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاریوں سمیت 83 ملزمان ،منظم گینگ کے 05ملزمان ، 03چوری شدہ کاریں،01موٹر سائیکل ،15کلوگرام چرس، 200گرام ہیروئن،1274بوتل شراب،23پستول،06رائفلیں،105روند اور رتہ امرال میں ڈکیتی کے 05ملزمان کو گرفتار کرکی02موبائل اور10ہزار روپے بھی برآمد کرلیے۔

راولپنڈی پولیس نے گزشتہ ہفتے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئی07انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاری جن میں قتل کے مقدمہ میں ملوث 06مجرمان اشتہاری اور اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث01مجرم اشتہاری سمیت83مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔منظم گینگ کی05ملزمان کو گرفتار کرکے 04پستول،13روند،02موبائل اور10ہزار روپے نقد رقم برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

چوری شدہ 03کاریں اور01موٹر سائیکل کی برآمد گی عمل میں لائی گئی ۔مورخہ18.11.2016کو رتہ امرال میں ہونے والی ڈکیتی کے 05ملزمان کو گرفتار کرکے 02موبائل اور10ہزار روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی57ملزمان کو گرفتار کرکے 15کلو چرس ،200گرام ہیروئن،1274بوتل شراب اور03شراب نوشوں کو گرفتار کیا گیا ۔ناجائز اسلحہ رکھنے والی31ملزمان کو گرفتار کرکے 23پستول06رائفلیں ،105روند اور01خنجر برآمد کیا گیا۔

قمار بازی کے 26ملزمان کو گرفتار کرکی18موبائل ،01ایل ای ڈی،01لیپ ٹاپ اور رقم پڑ49630/-روپے برآمد کی گئی ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک ہفتے کے دوران 13سرچ آپریشنز کے دوران 05مقدمات درج کرکی08افراد گرفتارکیے گئے اور 4498افراد اور1489گھروں کو چیک کیا گیا۔ پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان سی100پتنگیں اور03ڈوریں برآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :