کوئٹہ ، نواں کلی میں گیس لیکج دھماکہ ،میاں بیوی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے،پولیس

جمعہ 25 نومبر 2016 19:41

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس لیکج دھماکہ ،میاں بیوی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق نواں کلی ناصر آباد میں عبدالمنان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کے سبب دھماکے کے نتیجے میں عبدالمنان ،انکی اہلیہ (ر)4سالہ سیدال ،دوسالہ محمد خان سمیت 6افراد بری طرح جھلس گئے جبکہ دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی ,عوام گیس لیکج کے حوالے سے احتیاطی تدابیراپنائے تاکہ اس قسم کے حادثات سے محفوظ رہا جاسکے ۔