مردان میں مسلم لیگ ناقابل تسخیر قوت بنے گی ،شیرافگن خان

جمعہ 25 نومبر 2016 19:41

مردان۔25نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)مسلم لیگ (ن) کے سرپرست اعلیٰ کرنل(ر) شیر افگن خان نے کہاہے کہ گورنر خیبرپختون خوا اقبال ظفر جھگڑا اوروزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام کے دورہ مردان سے لیگی کارکنوں میں نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگیاہے اوردورے سے پارٹی کے اندورنی اختلافات کے خاتمے کے لئے دورہ نیک شگون ثابت ہوگا اور مردان میں مسلم لیگ ناقابل تسخیر قوت بنے گی وہ مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے تحصیل کاٹلنگ کے صدر حاجی سکندر حیات خان بھی ان کے ہمراہ تھے انہوںنے کہاکہ گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب مرکزی سینئر نائب صدر سرانجام خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دیاگیا جس میں گورنر ا قبال ظفر جھگڑا اوروزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام ،صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک ، جمشید مہمند ایم پی اے اورعبدالسبحان سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی پیر صابر شاہ بیرون ملک دورے کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے انہوںنے کہاکہ وہ گورنر کے پی کے ،وزیراعظم کے مشیر اور سرانجام خان کے انہتائی مشکورہیں لیگی رہنماؤں کی آمد سے پارٹی کے درمیان اختلافات کے خاتمے میں مدد مل گئی ہے اور ضلع مردان میں مسلم لیگ اب ناقابل تسخیر قوت بنے گی انہوںنے کہاکہ سرانجام خان پارٹی کا سرمایہ ہے اور وزیراعظم میاں نوازشریف نے سینئر نائب صدارت کا اعزاز خیبرپختون خوا اوربالخصوص مردان کو دے کر یہاں کے لیگی کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں کرنل شیرافگن خان نے کہاکہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اوراسی جذبے کے تحت وہ خدمت کے میدان میں نکلے ہیں ۔