برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کا مزار اقبال پر حاضری کے ساتھ دن کا آغاز

بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، کنئیرڈ گرلز ہائی سکول ، جی سی یونیورسٹی،برٹش کونسل کا دورہ کی،وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 نومبر 2016 19:41

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے جمعہ کے روز صوبائی دارلحکومت لاہور میں مصروف ترین دن گزارا،وزیر خارجہ نے دن بھر کی مصروفیات کا آغاز مزار اقبال پر حاضری سے کیا ، برطانوی وزیرخارجہ نے عظیم شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پھولوں کی چادر چڑھائی،بعد ازاں معزز مہمان نے تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا جہاں مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، برطانوی وزیرخارجہ نے تاریخی مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا،برطانوی وزیرخارجہ نے شاہی قلعہ کا بھی دورہ کیا جہاں برطانیہ کے اعزازی قونصل جنرل فقیر اعجاز الدین نے انہیں شاہی قلعہ کا دورہ کروایا اور شاہی قلعہ کی تاریخ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی،برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،بعد ازاں معزز مہمان نے کنئیرڈ گرلز ہائی سکول ایمپریس روڈلاہور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے برطانوی فنڈنگ سے تعمیر کئے جانیوالے نئے فاطمہ جناح بلاک کا افتتاح کیا،اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوپیش کئے،معزز مہمان نے بچیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی،برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بعد ازاں جی سی یونیورسٹی کابھی دورہ کیا،جہاں انہوں نے مختلف یونیورسٹیوںکے طلباء سے خطاب کیا،اس موقع پر دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، برطانوی وزیرخارجہ نے برٹش کونسل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف برطانوی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کی،انہوں نے برٹش کونسل کی لائبریری اور دیگر شعبے بھی دیکھے ۔

متعلقہ عنوان :