دیپالپور، عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،کمشنر

جمعہ 25 نومبر 2016 19:36

دیپالپور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑنے بابافرید چوک کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا،عوام کو خوبصورت اور صاف ستھراماحول فراہم کیا جائے گا،کمشنر ساہیوال، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑنے بابافرید چوک دیپالپور کی تزئین وآرائش کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی سی او ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانااور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خاں کھچی بھی ان کے ہمراہ تھے افتتاح کے بعد اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کی کوششیں لائق تحسین ہیں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا کہ دیپالپور ایک تاریخی اور عظیم شہر ہے ہم اس شہر کی اصل خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں انشااللہ جلد ہی نہ صرف اس شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے تمام چوکوں کو وسیع اور خوبصورت بنایا جائے گا بلکہ شہر میں بہترین فوڈ سٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

عوام نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خان کھچی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کئے جانیوالے بلا امتیاز آپریشن کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔