ای ڈی او ہیلتھ کا ممتاز آباد ٹائون ہسپتال کا اچانک دورہ ،صفائی اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 25 نومبر 2016 19:36

ملتان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے ممتاز آباد ٹائون ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر گائنی لیڈی ڈاکٹر کرن سلیمان 2دنوں سے غیر حاضر پائی گئیں جس پرانہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر ظفر عباس نے سینئر میڈیکل آفیسر کو صفائی اور صحت کی سہولیات سے متعلق وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت عمدہ سہولیات مہیا کرنا ڈاکٹروں کا اولین فرض ہے۔

(جاری ہے)

مسیحائی کا پیشہ انتہائی اہم اور مقدم ہے ۔کسی بھی انسان کی جان بچانا اوراس کو تکلیف سے نجات دلانے سے افضل اور کیا کام ہوسکتا ہی ڈاکٹرظفر عباس نے کہا کہ حقوق العباد قابل معافی نہیں ہیں اس لئے ڈاکٹروں کو اپنا کام مخلص رہ کر سرانجام دینا چاہئے۔ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ لوگ ہمارے پاس اپنی تکلیف دور کرنے کے لئے آتے ہیں۔اس لئے تمام ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو چاہئے کہ جراحی اور ڈینٹل سے متعلق تمام آلات اور انجکشن جراثیم کش ادویات سے صاف کر کے استعمال کریں۔اس سے بیماریوں کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔